Tuesday, December 3, 2024
ہومپاکستانسرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن،اب تک 54ہزار سے زائد درخواستیں موصول

سرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن،اب تک 54ہزار سے زائد درخواستیں موصول

اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر سے حج کے لئے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے، رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ کل 3 دسمبر تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے، ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک اسپانسر شپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔