پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کے لیے پیکج کی منظوری دیدی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکچ کے مطابق شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے شہدا کی تصدیق ہوچکی ہے ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مزید زخمیوں اور شہدا کی تصدیق کا عمل جاری ہے تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔
کے پی حکومت، ڈی چوک پر جاں بحق کے لواحقین کو ایک کروڑ اور زخمی کو 10لاکھ دینے کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔