Tuesday, December 3, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کھیلنے سے انکار،بھارت سے آئندہ برس شیڈول ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

پاکستان میں کھیلنے سے انکار،بھارت سے آئندہ برس شیڈول ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

ملتان (آئی پی ایس )پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے اور پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد بھارت سے آئندہ برس شیڈول ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان میں جاری ہے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7ممالک نے شرکت کی جب کہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔
ملتان کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے، بھارت کے راجانیش ہنری سیکریٹری جنرل کامیاب ہوئے۔اجلاس میں تمام ممبرز نے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر نے موقف اپنایا کہ ویزا مسائل کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز نہیں کھیل پارہیں۔
اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واضح کردیا کہ آئندہ ویمنز ورلڈکپ میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاک بھارت بلائنڈ ٹیموں کے تمام میچ آئندہ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔