Monday, December 2, 2024
ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی خوشیوں پر دلی مبارکباد دیتے ہیں۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مثالی اور برادرانہ ہیں، یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کامیابیاں خطے کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،پاکستان یو اے ای کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔