Monday, December 2, 2024
ہومپاکستانخیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بلاول بھٹو متحرک، گورنر کے پی طلب

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بلاول بھٹو متحرک، گورنر کے پی طلب

اسلام آباد(سب نیوز ) خیبرپختونخوا میں امن وامان کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اسلام پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے فیصل کنڈی کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے متعلق بریفنگ کے طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ کے پی کے ضلع کُرم میں حالیہ دنوں کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے باعث مجموعی طور پر ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اٹھارواں اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ کُرم میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم سے ایک سو تینتیس افراد جاں بحق اور ایک سو ستتر زخمی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔