Monday, December 2, 2024
ہومدنیاچین کی لیتھوانیا کی جانب سے چینی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے اقدام کی شدید مذمت

چین کی لیتھوانیا کی جانب سے چینی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے اقدام کی شدید مذمت

بیجنگ: 29 نومبر کو لیتھوانیا کی وزارت خارجہ نے بلاجواز لیتھوانیا میں چینی ناظم الامور کے متعلقہ سفارت کاروں کو “ناپسندیدہ شخص” قرار دے کر مقررہ مدت کے اندر ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
چین اس گھناؤنے اور اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ہر ایک جانتا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر لیتھوانیا نے ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق اعلامیے میں کیے گئے سیاسی وعدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس کے باعث چین لیتھوانیا تعلقات میں شدید مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ چین لیتھوانیا کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ امید ہے کہ لیتھوانیا کی نئی حکومت ایک چین کے اصول پر صحیح معنوں میں عمل کرے گی اور چین لیتھوانیا تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرےگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔