Monday, December 2, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران چلے گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران چلے گئے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران کیلئے روانہ ہوئے، وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزراء کونسل کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارٹر فار ای سی او کلین انرجی سنٹر پر دستخط کریں گے، اجلاس کے موقع پر لیڈران سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ 2017 میں پاکستان میں ای سی او مشن طے پایا تھا جس کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے، اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔