Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزلاشیں لینے کیلئے کارروائی نہ کرنے کا بیان حلفی لیا گیا، حامد خان

لاشیں لینے کیلئے کارروائی نہ کرنے کا بیان حلفی لیا گیا، حامد خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر حامد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 نومبر کی رات کو قتل عام کیا گیا، لاشیں بھی غائب کی گئیں، لوگوں سے لاشیں لینے کے لیے کارروائی نہ کرنے کا بیان حلفی لیا گیا ہے۔
لاہور میں وکلاء کنونشن سے حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب عہدوں اور لالچ کو ٹھکرا کر ملک کو بچائیں، ملک بچانا ہے تو ملک کا آئین بچانا پڑے گا۔
حامد خان نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے والے جا چکے ہیں، آپ اداروں سے بدلہ لینے کے لیے آئے ہو، وہ وقت دور نہیں جب یہ عدالتیں نہیں ہوں گی فوجی عدالتیں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے آئین اور قانون ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پارلیمنٹ رات کی تاریکی میں قوانین پاس کرواتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہئیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔