اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے منتخب حکومتیں گرانے والوں کا آزادی، جمہوریت اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔
خواجہ سعد رفیق نے موجودہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ سختیوں، آزمائشوں، غلطیوں اور مشکلات سے کچھ نہ سیکھنا ہمارا قومی مزاج ہے فریقین اسی مزاج کے عین مطابق عمل کر رہے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ تبدیلی، آزادی، حقوق اور جمہوریت کے نام پر ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے منتخب حکومتیں گرانے اور بنانے والوں کا آزادی، جمہوریت اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا، یہ دلفریب نعرے عام آدمی کو بیوقوف بنا کر صرف اقتدار سے ہمکنار ہونے کیلئے لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارہ چنار سمیت کے پی کے میں جاری دہشت گردی سے نمٹنے کی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا حکومت کا ریاستی وسائل کے ساتھ وفاق پرحملہ نہایت تشویشناک اقدام ہے۔سعد رفیق نے خبردار کیا کہ اسلام آباد پر دھاوے اور گھیرا وکو پرامن احتجا ج میں نہ بدلا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
فریقین غلطیوں سے نہ سیکھنے کے قومی مزاج پر عمل کر رہے ہیں، سعد رفیق کا ردعمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔