Saturday, December 7, 2024
ہومپاکستانعلی امین گنڈا پور ، بشری بی بی کی قیادت میں احتجاجی قافلہ چھچہ انٹر چینج پہنچ گیا

علی امین گنڈا پور ، بشری بی بی کی قیادت میں احتجاجی قافلہ چھچہ انٹر چینج پہنچ گیا

صوابی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبر پختونخوا کا احتجاج کیلئے اسلام آباد کی جانب نکلنے والا قافلہ چھچہ انٹر چینج پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی قافلے کی قیادت وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کر رہے ہیں، جو پشاور سے اسلام کیلئے کارکنوں کے ہمراہ نکلا ہے۔پی ٹی آئی رہنماوں کے مطابق احتجاجی قافلے کی قیادت علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔ بشری بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔
دوسری طرف احتجاج میں شرکت کیلئے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاون جاری ہے۔ ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی، معین ریاض، ایم پی اے بشارت ڈوگر، انفارمیشن سیکریٹری حافظ ذیشان اور صداقت عباسی سمیت 400 سے زائد کارکن گرفتار ہوچکے ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔