Thursday, November 21, 2024
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی احتجاج کے باعث پیر سے جمعہ تک قائداعظم یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث پیر سے جمعہ تک قائداعظم یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بند ش کے باعث اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کو جمعہ سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ جمعہ اور پیر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور امتحانات نہیں ہوں گے، جمعہ اور پیر کو یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی، سڑکیں کھلنے کے بعد ہی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ لینے کیلئے طلبا کو مناسب وقت دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔