Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانبنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کمانڈر پشاور کور سمیت اعلی عسکری حکام، سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دفاع وطن میں ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔