Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پشاور ریجن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور: تحریک انصاف پشاور ریجن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اہم رہنما منظر عام سے غائب رہے، عاطف خان، جنید خان، فضل خان، انور تاج شریک نہ ہوئے، شہرام ترکئی، صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی، ادریس خٹک، طارق آریانی بھی غیر حاضر رہے، کئی ارکان اسمبلی کی غیر موجودگی ان کی ذاتی اور علاقائی مصروفیات بیان کی گئی۔

اراکین اسمبلی کو صف اول کے دستے کے لئے ماسک اور دیگر ضروری آلات خریدنے کی ہدایت کی گئی، جنوبی اضلاع کے قافلے سی پیک روٹ کے ذریعے شاہد خٹک کی سربراہی میں جائیں گے، اجلاس میں شرکاء نے شدید نعرے بازی کی۔

اجلاس میں بشریٰ بی بی نے مختصر خطاب کیا، 20 نومبر تک پارٹی کے علاوہ ذیلی تنظیموں اور آئی ایس ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔