Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانپاکستانی اداروں کی بڑی کارروائی، 100ملین ڈالر کی منشیات پکڑی گئی

پاکستانی اداروں کی بڑی کارروائی، 100ملین ڈالر کی منشیات پکڑی گئی

کراچی (آئی پی ایس )انسداد منشایات کے ادارے اے این ایف اور میری ٹائم سیکیورٹی نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے 100ملین ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کیا گیا، جہاں دو کشتیوں میں 871 کلو چرس اور 91 کلو کرسٹل اسمگل کی جارہی تھی۔اے این ایف حکام نے بتایا کہ مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کشتیوں کا پیچھا کیا گیا تو منشیات فروش ایک کشتی چھوڑ کر دوسری میں فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی قیمت 27 ارب روپے سے زائد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔