Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانلندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دیدیا

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دیدیا

لندن(آئی پی ایس )لندن ہائیکورٹ نے لیگی صدر میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، حسن نواز سے متعلق ٹیکس کیس 25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔لندن ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ حسن نواز کو 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔