Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانپاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان نے ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے انکار کے بعد آئی سی سی کے پاس آخری آپشن ممبر بورڈز کی ووٹنگ ہے، پاکستان نے ووٹنگ میں کامیابی کے لیے بھی تیاری شروع کردی۔
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی 6 ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، بھارت کی ٹیم آخری بار ایشیا کپ 2008 میں پاکستان آئی تھی، پاکستان حکومت دیگر ممالک کی حکومتوں سے رابطے کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔