Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانآئی سی سی ون ڈے رینکنگ، شاہین شاہ آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے،بلے بازوں میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، شاہین شاہ آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے،بلے بازوں میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار

لاہور(آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونس (آئی سی سی)کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے نمبر پر آگئے۔
آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے سال بھر کے طویل وقفے کے بعد بولرز کی رینکنگ میں دوبارہ پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بہترین بولنگ سے جنوبی افریقا کے سپنر کیشو مہاراج کو تیسری نمبر پر دھکیل دیا تاہم افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
اس کے ساتھ، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 10وکٹیں حاصل کرنے والے حارث روف 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ حارث روف کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔