Wednesday, November 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزمطالبات کے حق میں احتجاج مہنگا پڑ گیا ، کرک کے تمام 800 پرائمری اساتذہ معطل

مطالبات کے حق میں احتجاج مہنگا پڑ گیا ، کرک کے تمام 800 پرائمری اساتذہ معطل

پشاور: مطالبات کے حق میں احتجاج اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا ، کرک کے پرائمری اسکولوں کے تمام 800 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ گزشتہ 4 روز سے پشاور میں احتجاج کے دوران اسکولوں کی نجکاری نہ کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے ، ڈی ای او نے اساتذہ کی معطلی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔