Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کے پاس آسٹریلیا میں 22 سال بعد تاریخ بنانے کا موقع

پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں 22 سال بعد تاریخ بنانے کا موقع

سڈنی (سب نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس آسٹریلیا کے خلاف 22 سال بعد تاریخ بنانے کا موقع آگیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے شکست دینے کے بعد تیسرے میچ کیلیے پرتھ پہنچ چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔پاکستان نے 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔