Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا نے 7ویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کی مخالفت کر دی

خیبرپختونخوا نے 7ویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وہ وفاق کے زیر انتظامی قبائلی علاقوں (قبائلی اضلاع) کے صوبے میں انضمام کے بعد صوبے کی آبادی اور غربت کی سطح میں تبدیلیوں پر 7ویں قومی مالیاتی کمیشن میں مزید توسیع پر رضامند نہیں ہوگی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ ہم نے این ایف سی کے معاملے پر وفاقی وزارت خزانہ سے فون کالز اور خطوط سمیت متعدد رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ صوبائی حکومت کے بجٹ میں سرپلس رکھا گیا ہے لیکن وہ این ایف سی ایوارڈ میں اپنا حصہ نہیں چھوڑے گی۔

محکمہ خزانہ نے وزارت خزانہ ایک خطہ میں آگاہ کیا کہ 2018 میں وفاق اور صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں کے اس میں انضمام کے بعد صوبے کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ خط میں شکایت کی گئی ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے انضمام کے بعد سے تقریبا 6 سالوں سے ضم شدہ اضلاع کے 61 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت بین الحکومتی فنڈز کی منتقلی کے طریقہ کار میں جگہ نہیں دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔