Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ،جے یو آئی کی وضاحت

بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ،جے یو آئی کی وضاحت

اسلام آباد (سب نیوز )جمیعت علما اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔ تزشتہ روز ذرائع نے خبر دی تھی کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ان رابطوں میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی سینیٹر کامران مرتضی کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا، مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔