Wednesday, November 13, 2024
ہومکامرسچین ، سی آئی آئی ای میں عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم

چین ، سی آئی آئی ای میں عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم

بیجنگ : شنگھائی میں جاری ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی کشش سے بھری ہوئی ہے۔ سی آئی آئی ای کے گزشتہ چھ سیشنز میں تقریباً 2500 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کی گئی ۔موجودہ سی آئی آئی ای میں پہلی بار ایک نیا زون قائم کیا گیا ہے جہاں 400 سے زیادہ ورلڈ پریمیئرز ، ایشین پریمیئرز اور چائنا پریمیئرز کی نقاب کشائی کی گئی ہے اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی نمائش کی جا رہی ہے ۔

گزشتہ سات سالوں میں، سی آئی آئی ای بہتر سے بہتر ہوتا جا رہی ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر اس نمائش کی کشش کا ماخذ کیا ہے؟ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطا بق سی آئی آئی ای درآمدات کے موضوع کے ساتھ دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہے ، جس نے دنیا کی نئی مصنوعات اور اعلی معیار کی مصنوعات کو چین میں داخل ہونے کے لئے “پہلے شو” کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ، اور بہت ساری نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن کے لئے “فاسٹ ٹریک “فراہم کیا ہے۔ 1.4 بلین سے زیادہ کی آبادی اور 400 ملین سے زیادہ کے درمیانی آمدنی والے گروہ کے ساتھ، چین کی بڑی مارکیٹ دنیا بھر میں نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے لئے ایک بہترین آزمائشی میدان اور پراڈکٹ لانچ کی جگہ فراہم کرتی ہے.

جدت طرازی کے ماحول کےلحاظ سے چینی لوگ ہمیشہ جدت طرازی اور تخلیق سے محبت کرتے ہیں ، خاص طور پر پچھلی دہائی سے چین نے سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور کے موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے غیر ملکی کاروباری اداروں کو جدت طرازی کے زبردست مواقع فراہم کئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ، بہت سی غیر ملکی کمپنیوں نے چین کو اپنے آر اینڈ ڈی مراکز قائم کرنے کے لئے منتخب کیا ہے ، اور سی آئی آئی ای جیسے پلیٹ فارمز کی مدد سے مقامی جدت طرازی کو فروغ دینا جاری رکھا ہے جس کے متعدد مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ گلوبل انوویشن انڈیکس 2024 کی رپورٹ کے مطابق چین گزشتہ دہائی سے جدت طرازی کی قوتوں میں تیز ترین اضافے کی حامل معیشتوں میں سے ایک ہے ۔ یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ سی آئی آئی ای میں غیر ملکی کمپنیاں نہ صرف نئے خیالات ،مارکیٹ اور آرڈرز حاصل کریں گی ، بلکہ چینی طرز کی جدیدکاری کی ترقی کے راستے میں لامحدود مواقع بھی حاصل کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔