Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستانی طیب اکرام 8سال کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

پاکستانی طیب اکرام 8سال کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

مسقط(آئی پی ایس )پاکستان کے طیب اکرام 8سالہ مدت کیلئے آئی ایچ ایف کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔فیڈریشن کی جانب سے طیب اکرام کے صدر بننے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، ان کی صدارت کی 8 سالہ مدت کو بڑھا کر 8سال کی منظوری دی گئی ہے۔طیب اکرام کے بلامقابلہ صدر ایف آئی ایچ منتخب ہونے کا اعلان مسقط عمان میں ایف آئی ایچ کانگریس اجلاس میں کیا گیا۔طیب اکرام کا تعلق لاہور سے ہے، وہ 2035تک صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔نریندر بٹرا کے مستعفی ہونے پر طیب اکرام دو برس سے صدر کے فرائض نبھارہے تھے،

اب مدت ختم ہونے پر دوبارہ آئی ایچ ایف کے انتخابات ہوئے، جس میں طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تھا۔ طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کی صدارت بہت بڑا اعزاز ہے، پہلے سے زیادہ خدمت کرنے کا موقع ملا ہے، ہاکی کی ترقی کے لیے جو بھی ممکن ہوسکا، وہ کرنے کی کوشش کروںگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔