اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکن اسپتال پہنچ کر تعاون کریں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا بم دھماکا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ دھماکہ:جے یو آئی کے کارکن اسپتال پہنچ کر تعاون کریں، مولانا فضل الرحمٰن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔