تحریر۔۔ امبرین علی
اسلام آباد کی خوبصورت مارگلہ وادیوں کے دامن میں کچھ عرصہ قبل مونال کے نام سے تعمیر شدہ ریسٹورنٹ اب مکمل طور پر ڈی مالش ہوچکا ہے کچھ عرصہ قبل لوگوں کا یہاں تانتا بندھا رہتاتھالذید کھانوں کی خوشبو مہکتی رہتی تھی شہری قدرتی مناظر کوگھنٹوں دیکھنے کی بجائے کھانے پرفولس کرتے تھے پرندوں کی آوازوں کی بجائے یہاں گیت گائے جاتے تھے ،اسکے علاوہ ٹریفک ہر وقت جام ہی رہتی تھی اور دور تک قدرتی نظاروں کی بجائے نگاہ گاڑیوں کی لمبی قطاروں تک جاتی تھی مگرسپریم کورٹ کےآرڈرز کے بعد اب مونال نام کا ریسٹورنٹ یہاں پر ماضی کی ایک یاد بن چکاہے یہ جگہ کھنڈرات کا سا منظر پیش کر رہی ہے ۔لیکن ایسا نہیں ہے کہ اب شہریوں کیلییکوئی تفریح نہیں ہوگی ،بلکہ وائلڈالائف کی جانب سے اب اس جگہ کو دوبارہ قدرتی حسن سے مالا مال تفریح کا ایک خوبصورت مقام بنانے کا پلان ہے۔یہ جگہ جو اب کھنڈرات لگ رہی ہے کچھ عرصے بعد یہ ایسا خوبصورت منظر ہو گاکہ شہری یہاں آئے بغیر رہ نہ سکیں گے اس حوالے سے وائلڈ لائف کی جانب سے جب ہم صحافیوں کو مدعو کیا گیا تو رعنا سعید چیئرپرسن وائلڈ لائف نے بتایا کہ وہ اس جگہ کو دوبارہ سے آباد کرنے جارہی ہیں خاص طور پر جانوروں کے لیے یہ جگہ کافی کارآمد ثابت ہو گی ارد گرد جنگل میں کافی لیپرڈ ہیں ،جبکہ جانوروں کے حوالے سے ایک ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا ۔اب مونال کی جگہ کو”مارگلہ ویو پوائنٹ” نام دیا گیا ہے۔رائنہ سعید نے کہا کہ یہاں پر بے تحاشہ جنگلی حیات موجود ہے۔اس جگہ عوام کی تفریح کیلئے پارک ہوگا۔جنگلی حیات کا علاقہ 4 زون پرمشتمل ہوگا۔اسی دوران انوائرمینٹلسٹ اورآرکیٹیکچر عمرانہ ٹوانہ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے اس جگہ کا پورا نقشہ تیار کر لیا ہے ،یہاں پرگھاس لگائی جائے گی مزید شجرکاری کے ساتھ پانی کا تالاب بھی ہو گا جبکہ شہریوں کے لیے یہ ایک پرفضا پکنک پوائنٹ ہو گا،پلان میں ٹوائلٹ بھی شامل ہے جبکہ آرکیٹیکچر ڈیزائن اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا۔یہاں پانی ذخیرہ کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔عوامی آگاہی کیلئے ایک پبلک سینٹر بنایا جائے گا۔جنگل میں آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹنگ سینٹر ہوگا،سائنٹیفک مینجمنٹ پلان تیار ہو رہا ہے۔ یہاں سے کچھ فاصلے پر خیبر پختونخوا شروع ہو رہا ہے۔کے پی سے پہلے ایک بفر زون بھی قائم ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کیلئے ایکو ماڈل بنا رہے ہیں۔کلائمیٹ چینج کی بنا پر بریاثرات ہو رہے ہیں۔ہم دنیا بھر کیلئے ایک اچھی مثال بننا چاہتے ہیں۔اس دوران مونال کے کیس میں اہم لردار ادا کرنے والے وکیل عمر گیلانی نے بتایاہمارے شہر کے لیے خوشی کی بات ہے مونال لا مونٹانا کے قبضے میں جو جگہ تھی وہ واگزار کرا لی گئی اس عرصے میں بہت بڑی پروپیگنڈہ کیمپیئن کی گئی تاثر دیا جا رہا تھا کہ یہ جب یہاں سے یہ چلے جائیں گے تو کھنڈرات ہونگے لیکن یہاں کھنڈرات نہیں ہیں۔تا ہم یہ پہلا ایسا نیشنل پارک ہو گا جو دارالحکومت کا حصہ ہو گا جبکہ ہمیشہ سے خوبصورت مقامات کا سی ڈی اے ٹکٹ چارج کرتا ہے اس جگہ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بغیر ٹکٹ کے یہ ایک خوبصورت قدرتی حسن سے مالا مال تفریحی مقام ہو گا۔
مونال قصہ تمام،آرکیٹیکچر عمرانہ ٹوانہ کا مارگلہ ویو پوائنٹس پلان تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔