Wednesday, January 29, 2025
ہومپاکستانبلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں سال کیسز کی تعداد 41ہو گئی

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں سال کیسز کی تعداد 41ہو گئی

لورالائی (آئی پی ایس )پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کل کیسز کی تعداد 41ہو گئی۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، رواں سال بلوچستان کے ضلع لورالائی سے یہ پولیو کا پہلا کیس ہے۔بلوچستان میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہو گئی، واضح رہے کہ 28 اکتوبر سے پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔