Saturday, December 21, 2024
ہومتازہ ترینضلع کرم : دو قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11افراد جاں بحق

ضلع کرم : دو قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11افراد جاں بحق

ضلع کرم: (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ 11 افراد کی جان لے گئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔