اسلام آباد (سب نیوز ) کنوینٹ سکول اسلام آباد میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ایوننگ شفٹ کا اغاز کر دیا گیا،جس میں چار سو سے زائد بچوں نے داخلہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کنوینٹ سکول اسلام آباد میں ایوننگ شفٹ کا آغاز کر دیا گیا۔
چار سو سے زائد طلبا و طالبات نے داخلہ لے لیا ،ایوننگ شفٹ اب وہ بچے اور بچیاں بھی داخلہ لے سکتے ہیں،جن کی اپنے پسندیدہ اسکول میں کسی وجہ سے مورننگ شفٹ میں داخلہ نہیں ہو سکا۔ کنوینٹ سکول اسلام آباد ایوننگ شفٹ کے افتتاح کے موقع پر اسکول کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ ہم نے فیس اور دیگر انتظامات کو اس حساب سے بنایا ہے۔
غریب بچے بھی اس اسکول میں پڑھنے آ سکیں۔ایونٹ کے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے نظام مزید بہتر ہو گا،اسکول انتظامیہ نے مورننگ شفٹ کیساتھ ساتھ ایوننگ شفٹ کو بھی بچوں کیلئے موثر بنانے کا اعادہ کیا۔