Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کافیصلہ جاری کردیا۔فیصلہ کے مطابق وفاق اور پنجاب کی جانب سے 24 جولائی فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائرکی گئی ہے، درخواستوں کی بنیاد پر 19 علما اکرام کو نوٹس کئے گئے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ علما کرام نے پیرا 7,42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کئے، موقف سننے کے بعد 6 فروری اور 24جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگرفس کوحزف کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔