Thursday, October 17, 2024
ہومکالم وبلاگزانڈیا سے پاکستان میں نئے طوفان کا خطرہ

انڈیا سے پاکستان میں نئے طوفان کا خطرہ

تحریر۔۔ امبرین علی

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ابتدائی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ طوفان پیداکرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی، انڈیا کے قریب واقع ہے جس کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ابتدائی پیشی گوئی، اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثرکر ے گا۔ماہر موسمیات کے مطابق، عربی سمندر کا جنوب مشرقی حصہ بھارت کے جنوبی ساحل کے قریب ہے۔پاکستان میں کراچی کے گرداور ملک کے دیگر ساحلی علاقوں نے اگست کے آخر میں عربی سمندر میں تشکیل پانے والے طوفان "اسنا" کے اثر سے وقفے وقفے سے بارشیں دیکھی ہیں۔

این ڈی ایم اے اس طوفان سے قبل ہی پیشگی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کے مکین اورمتعلقہ ادارے بدلتے حالات سے مطلع،اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہیں۔این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

طوفان کا خطرہ انڈیا سے پاکستان کی جانب منڈلا رہا ہے ایسے میں کراچی کے ساحلہ علاقے اس طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں ان دنوں اگر کراچی کے موسم کے بات کی جائے تو اکتوبر کے مہینے میں بھی درجہ حرارت کے بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسئیس سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔جبکہ دوسری جانب اگر بلوچستان کے موسم کا جائزہ لیں تو وہاں بھی ساحلی علاقے ہیں اور اگر موسم کی بات کریں تو بلوچستان میں کل سے شمال مغربی صحرائی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہونا شروع ہوں گی، جس کی وجہ سے کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا۔زیادہ نمی کی وجہ سے گرمی حقیقی درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

آج شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا۔حال ہی میں موسم ہلکے بادلوں اور سمندر سے تیز ہواؤں کی وجہ سے مناسب رہا۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں، بہت گرم اور خشک موسم کی توقع ہے۔اکتوبر ہر سال عام طور پر گرم اور مرطوب رہتا ہے، جبکہ ٹھنڈا موسم ابتدائی یا وسطی اکتوبر میں شروع ہونے کی امید ہے۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔