سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد مرحلہ وار انتخابات کا انعقاد جاری ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی الیکشن میں منظم دھندلی کی تیاری عروج پر ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور سیاسی امور کے ماہرین کے مطابق مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے اور اس کا واحد قابل قبول حل اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے ہے۔
سیاسی امور کے ماہرین کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کو پولیس، پبلک آرڈر، آل انڈیا ایس وی سی اور ٹرانسفر اور پوسٹنگ سے متعلق مزید اختیارات دیے گئے، لیفٹیننٹ گورنر کو 5 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ 3 مہاجروں کے لیے اور 2 پنڈتوں کے لیے، اس سے ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کے لیے جوڑ توڑ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جبکہ چیف منسٹر کے اختیارات میں کمی کردی گئی، مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار اسرائیلی ماڈل کی پیروی کر رہا ہے جس میں مجموعی HRVs اور مسلم اکثریت علاقوں کو مسلم اقلیت میں تبدیل کررہی ہیں۔