Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا ۔

ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجزز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں،

امت مسلمہ کو اپنے اختلافات کو بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں،

امت مسلمہ کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں،

آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،

پاکستان میں اقلیتوں کو انکے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے،

امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی میں مضمر ہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،

ڈاکٹر زاکر نائیک نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ،

میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے،

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اتحاد بین المسلمین اور اور اسلام کی حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔