Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی


پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک پوسٹیں ختم کرکے جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے لہٰذا جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انھیں ختم کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے۔ حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی ترانے میں افغان قونصلر جنرل میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔