Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانخصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں، عمرایوب

خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں، عمرایوب

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ ہم کبھی آئینی ترامیم کے اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، 10ستمبر کو خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ہمارے ایم این ایز کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیے جانے کے بعد اراکین کے حقوق اور ذمہ داریوں کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ہماری سفارش پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔