Wednesday, September 18, 2024
ہومتازہ ترینچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پاکستان رولز 2024 پر غور ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے رولز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شریک ہوں گے، جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منظور احمد ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شرکت کریں گے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔