Wednesday, September 18, 2024
ہومدنیاتاجکستان کے مفتیٔ اعظم پر مسجد کے باہر چاقو بردار ملزم کا حملہ

تاجکستان کے مفتیٔ اعظم پر مسجد کے باہر چاقو بردار ملزم کا حملہ

دوشنبے(آئی پی ایس)تاجکستان کے مفتی اعظم سعید مکرم عبدالقدیر زادے چاقو بردار شخص کے حملے میں بال بال بچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مفتیٔ اعظم سعید مکرم عبدالقدیر پر دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کا باہر اُس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے باہر نکل رہے تھے۔
تاجکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمازیوں نے 61 سالہ مفتیٔ اعظم کو بروقت اسپتال منتقل کیا ان کی جان بچالی گئی۔ وہ اب مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مفتیٔ اعظم کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔
تاہم بیان میں ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرک کا پتا چل سکا ہے۔
یاد رہے اکسٹھ سالہ مفتی اعظم ملک کی مذہبی امور کے اہم ترین عہدوں پر بھی فائز ہیں جن میں علما کی مجلس کا سربراہ ہونا بھی شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔