Wednesday, September 18, 2024
ہومکھیلزیم افرو ٹی 10 کے لئے نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز کے اسکواڈ کا اعلان

زیم افرو ٹی 10 کے لئے نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز کے اسکواڈ کا اعلان

ہرارے :نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز نے زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ اس میں کئی نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جو نیویارک لاگوس اسٹرائیکر کی زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا عزم ظاہر کرتی ہے۔

نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز کے 16 رکنی اسکواڈ میں رکنی اسکواڈ میں تھیسارا پریرا، بنورا فرنینڈو، آصف علی، بلیسنگ مزاربانی، نجیب اللہ زدران، اکھلیش بوڈگم، اوشین تھامس ، ایوشکا فرنینڈو، رویشا ستھاسارا، جوشوا بشپ، مطیع اللہ خان، نیومین نیاموری، نیاشا مایاوو، ڈیون مائرز، کلائیو مدنڈے اور ریان برل شامل ہیں۔

سری لنکن کرکٹ کھلاڑی ایوشکا فرنینڈو ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اسٹرائیکرز نے ایک اہم رکن قرار دیا ہے۔ ٹیم کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں شامل کردہ نئے کھلاڑیوں سے متعلق بہت پرجوش ہوں۔ ان لوگوں کے پاس مہارت اور حکمت عملی ہے جسے ہمیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ صحیح توازن تلاش کرنا ضروری ہے اور انہیں اس میں کوئی شبہ نہیں یہ تازہ اضافہ ٹیم کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔