Wednesday, September 18, 2024
ہومکھیلرومانیہ باڈی بلڈنگ مقابلے ، واپڈا کے محمد سلمان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

رومانیہ باڈی بلڈنگ مقابلے ، واپڈا کے محمد سلمان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(سب نیوز)واپڈا کے محمد سلمان نے بخاریسٹ، رومانیہ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کی اس کامیابی پر پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ اور فٹنس فیڈریشن کے صدر طارق پرویز اور محمد سلمان کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ اور فٹنس فیڈریشن، طارق ظفر، سیکرٹری جنرل سندھ باڈی بلڈنگ اور فٹنس ایسوسی ایشن، محمد اقبال، اور سیکرٹری جنرل کراچی باڈی بلڈنگ اور فٹنس ایسوسی ایشن، عامر اللہ خان نے بھی اس کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
طارق پرویز نے کہا کہ “محمد سلمان کی محنت اور لگن نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ یہ کامیابی ہمارے ملک کے لیے باڈی بلڈنگ اور فٹنس کی دنیا میں مزید فتوحات کا راستہ کھولے گی۔”کھیلوں کے حلقوں کی جا نب سے محمد سلمان اور ان کی ٹیم آفیشل وصدر فیڈریشن کے وطن واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے بھی ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔