Tuesday, September 17, 2024
ہومتازہ ترینپُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری

پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری

اسلام آباد:( سب نیوز) پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا ہے، جس میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے رُوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

افسران کی جانب سے منظوری کے بعد تھانہ سنبل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔