Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزمختلف مقدمات میں کروڑوں روپے کی ریکوری، ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ جاری

مختلف مقدمات میں کروڑوں روپے کی ریکوری، ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز) ایف آئی اے اسلام آباد زون – اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 104 مقدمات درج کئے،

رواں سال کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 270 انکوائریاں کی تفتیش مکمل کی،

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مختلف مقدمات میں 16 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی،

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں متروکہ وقف املاک کی 1550 کنال کے کمرشل اور رہائشی رقبے واگزار کروائے،

واگزار کرائی جانی والی کمرشل و رہائشی زمین کی مالیت 9 ارب 71 کروڑ سے زائد سے ہے ،

اینٹی کرپشن سرکل نے بجلی کی مد میں 6 کروڑ 99 لاکھ سے زائد واجب الادا رقم کی ریکوری کرائی ،

ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے،

چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور جعلی ادویات ریکور کی گئی،

رواں سال کے دوران جعلی نرسنگ اداروں کے خلاف 18 مقدمات درج کئے گئے ،

جبکہ جعلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے ،

رواں سال کے دوران پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 18 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا-

علاوہ ازیں سرکل نے مبینہ ثبوتوں کی بنیاد پر سرکاری اداروں میں کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بھی متعدد کاروائیاں کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔