Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد کے داخلی راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے

اسلام آباد کے داخلی راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے باعث اسلام آباد کے داخلی راستوں پر لگائے کنٹیںرز رات گئے ہٹا دیے گئے۔ بند راستے کھل گئے۔

قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈبل روڈ، فیض آباد، کٹاریاں، آئی ایٹ میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے گئے تھے، ایکسپریس وے کھنہ پل پر دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔ دیگر شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان موٹروے کے ذریعے آئے۔ جبکہ جڑواں شہروں میں میٹرو سروس بھی بند کردی گئی تھی-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔