Tuesday, September 17, 2024
ہومتازہ ترینموسم گرما کی چھٹیاں ختم، نئے عدالتی سال کا آغاز آج سے ہوگا

موسم گرما کی چھٹیاں ختم، نئے عدالتی سال کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد ( آئی پی ایس) موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نئے عدالتی سال کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے سپریم کورٹ دوبارہ معمول کے مطابق عدالتی سرگرمیاں شروع کرے گی۔

آج کے دن کا آغاز تقریب سے ہوگا جس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان خطاب کریں گے۔

سپریم کورٹ میں آئندہ دنوں کے دوران کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔

مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوگا تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی ہوگی۔

پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتی کا تنازعہ بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہوگا۔

علاوہ ازیں ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں بھی آنے والے دنوں میں مقررکی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔