Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا اشتعال انگیزی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمے درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کا اشتعال انگیزی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمے درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیزی میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کرلیا، مقدمات تھانہ سنگجانی، ترنول، گولڑہ میں درج کئے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس افسروں پر حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔

پولیس افسروں نے تمام ایس ایچ اووز سے اپنے اپنے علاقوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔