Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانانقلاب اپنے دھانے پر کھڑا ہے،بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو پورے ملک میں تحریک چلائیں گے،پی ٹی آئی رہنمائوں کا جلسے سے خطاب

انقلاب اپنے دھانے پر کھڑا ہے،بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو پورے ملک میں تحریک چلائیں گے،پی ٹی آئی رہنمائوں کا جلسے سے خطاب

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے لوگوں نے ہمیں طعنے دئیے کہ پنجاب میں جلسہ کرکے دکھا، ہم پنجاب میں داخل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے کم از کم 50 ہزار لوگ میرے ساتھ ہونے چاہئیں، چار سے پانچ دن کا راشن بھی اٹھانا ہے اگر راستے میں پیدل چلنا پڑا تو ہم چلیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ سن لو طاقتور لوگوں، انقلاب اپنے دھانے پر کھڑا ہے، عوام تیار ہے، عوام نکل چکی ہے، عوام گھروں سے نکل کر آچکی ہے، آج عوام کہہ رہی آپ حکم دیں اڈیالہ جیل جانے کا، لیکن ہم اڈیالہ جیل ایسے نہیں جائیں گے، ہم اڈیالہ جیل اس وقت جائیں گے جب بانی رہا ہوں گے، عوام کی طاقت سے عوام کی چابی سے اڈیالہ جیل کا تالہ کھلے گا، سن لو طاقتور لوگو بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج سب رکاوٹیں ہٹا کر لوگ جلسے میں پہنچے ہیں، یہ کہتے تھے 8 ستمبر کو جلسہ نہیں ہوگا، جو کہتے تھے پنجابی نہیں نکلتے آج دیکھ لو جلسے میں پنجابی موجود ہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کی اصل طاقت ہیں، جو ہمارے راستے میں آئے گا عوام اس سے ٹکرائے گی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ گولیوں، بموں، مارنے پیٹنے سے ملک نہیں بنتے، ہم اللہ کے سوا اس زمین پر کسی بدمعاش کسی بندوق والے اور طاقتور کو نہیں مانتے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو لاکھوں افراد کی حمایت حاصل ہے، کبھی بھی پاکستان میں کسی تحریک کو اتنی بڑی حمایت نہیں ملی، موجودہ حکومت چوری اور ڈاکے کی حکومت ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو ہم پورے ملک میں تحریک چلائیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ریاست بھی عوام ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی عوام ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کرنا ہے تو ہماری لاشوں سے گزر کر کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی ملک کی شان ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے نامزد امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ پر دو سال سے ظلم ہو رہا ہے، آپ لوگ جھکے نہیں آپ لوگوں نے مقابلہ کیا، آپ لوگوں نے تشدد برداشت کیا، آپ لوگوں نے جیلیں جھیلیں، آپ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے گھر والوں کو اٹھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کبھی نہیں جھکے گا، وقت کے یزید کا مقابلہ آخری دم تک کرے گا۔شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کے پیغام سے عوام کو آگاہ کیا اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے متحد رہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج کے تاریخی جلسے پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج بانی پی ٹی آئی کا جذبہ بول رہا ہے، آپ سب بانی پی ٹی آئی کا جذبہ اور جنون ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہتے تھے اسلام آباد کو پنجرہ نہیں بنانا، آج پھر حکومت نیاسلام آباد کو پنجرہ بنادیا، جعلی حکومت رات کے اندھیرے میں قانون سازی کرتی ہے، جعلی حکومت خود کو این آر او دینے کیلئے قانون سازی کرتی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں انہیں تسلیم کرنا پڑے گا، یہ 90 کی دہائی نہیں کہ کسی کو مائنس کردیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا، آج بلوچستان ہماریہاتھ سے نکل رہا ہے، آج عدالتوں میں مرضی کے ججز لگائے جارہے ہیں، مرضی کے کورٹ اور مرضی کے ججز کا وقت گزر چکا، ہم مرضی کی کورٹ اورججز کی مخالفت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی بات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، بانی پی ٹی آئی جلد دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ان کی مرضی کے فیصلے قبول نہیں، ہم ملک اور جمہوریت کیلئینکلیہیں، حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ عوام کوغیر اہم نہ سمجھیں، حکمران عوام کا راستہ نہ روکیں، راستہ روکا گیا توایسا نہ ہو کہ ملک بند گلی میں چلا جائے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پختونخوا کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، میں پوری قوم کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور مسلمانوں کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے دنیا میں ثابت کیا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، موجودہ حکومت امریکا اور قادیانیوں کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی حق کی بات کرتے ہیں، حق کی آواز نہ اٹھانے والا مسلمان نہیں، جابر حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ظلم بند نہ ہوا تو ہم جانی جہاد کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔