Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانجابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے، علی امین گنڈاپور کا جلسے سے خطاب

جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے، علی امین گنڈاپور کا جلسے سے خطاب

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی پر ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ این آر او دینے کا 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ آئین کی پاسداری نہ کی گئی، قانون کو توڑا گیا، انہوں نے کہا کہ جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔