Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی جلسے کے باہر فواد چوہدری کی گاڑی کو کارکنوں نے روک دیا،لوٹا لوٹا کے نعرے، ویڈیو سب نیوز پر

پی ٹی آئی جلسے کے باہر فواد چوہدری کی گاڑی کو کارکنوں نے روک دیا،لوٹا لوٹا کے نعرے، ویڈیو سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی جلسے کے باہر فواد چوہدری کی گاڑی کو کارکنوں نے روک دیا،پی ٹی آئی کارکنوں نے فواد چوہدری کیخلاف لوٹا لوٹا کے نعرے لگا دیئے ،فواد چوہدری کارکنوں کے نعروں پر مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلاتے رہے

فواد چوہدری کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی گاڑی میں موجود تھے ،پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے فواد چوہدری کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ،پی ٹی آئی کے چند کارکن فواد چوہدری کیخلاف نعرے لگانے والوں کو منع کرتے رہے ۔ کارکنوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑی ہے، اس لئے لوٹا ہے۔نعروں سے روکنے والے کارکن نے جواب دیا کہ فواد چوہدری اس مشکل صورتحال میں فیملی کے ساتھ جلسے میں آیا یہی کمال ہے۔ فواد چوہدری گاڑی سے باہر نہیں نکلے اور واپس روانہ ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔