Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی جلسہ، جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

پی ٹی آئی جلسہ، جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ کے منتظمین قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کریں تو کارروائی ہوگی، جلسہ ختم ہونے پر جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ چونگی نمبر 26 پر واقعہ پیش آیا، جلسے میں وقت کا خیال نہیں کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ جہاں کارروائی بنتی ہوگی وہاں کی جائے گی۔ جو بھی قانونی کارروائی ہوگی وہ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے قریب پولیس موجود رہی، منتظمین کو بتایا، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جلسے کا وقت 4 سے 7 بجے تک تھا، جلسہ ختم ہونے پر جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کافی تعداد میں کارکن منتشر ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔