Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانپاکستان تحریک انصاف مرضی کی عدالتیں اور ججز کو قبول نہیں کریگی، بیرسٹر گوہر کا جلسے سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف مرضی کی عدالتیں اور ججز کو قبول نہیں کریگی، بیرسٹر گوہر کا جلسے سے خطاب

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی مرضی کی عدالتیں اور ججز کو قبول نہیں کرے گی، پاکستان تحریک انصاف ججز سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کرے گی۔
اسلام آباد سنگجانی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید کسی کیس کا بنانا ہمیں قبول نہیں، بانی پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں یہ ماننا پڑے گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، بانی پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں، مقدمے بنائے گئے، جیل میں ڈالا گیا، یہ سمجھے لوگ بھول جائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دنیا سمجھتی ہے ملک کا لیڈر کرپٹ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔