Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانقومی اسمبلی میں قانون سازی کیلئے وفاقی حکومت کا دو تہائی اکثریت کا دعوی

قومی اسمبلی میں قانون سازی کیلئے وفاقی حکومت کا دو تہائی اکثریت کا دعوی

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومتی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قانون سازی کیلئے دو تہائی اکثریت کے نمبر پورے ہونے کا دعوی کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو پیر کو اسلام آباد طلب کرلیا

اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ چند روز میں ہونے والی قانون سازی کے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مشروط تعاون کا سگنل دے دیا، حکومت کی قانونی ٹیم آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کررہی ہے۔واضح رہے حکمران اتحاد کی سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل کر لیتی ہیں تو وہ آئین میں کوئی بھی ترمیم کر سکیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔