Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانپاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک 16 زخمی

پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک 16 زخمی

پشاور (آئی پی ایس )افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی، جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔